نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے تیار ہے جس کا منہ بولتا ثبوت گزشتہ چند مہینوں میں اس بارے میں چین، روس اور یورپی ٹرائیکا سے گفتگو ہے۔
انہوں نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے مابین بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اگر امریکہ ایٹمی معاملے سے بے ربط مطالبات اور دھونس دھمکیوں کے رویے کو چھوڑ دے تو ایک مناسب معاہدے کا حصول ممکن ہوگا۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی احترام کے تحت گفتگو کا قائل ہے اور ہر طرح کی غنڈہ گردی کو مسترد کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ